English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیخ رشید کولال حویلی خالی کرنے کا نوٹس

القمر

متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونٹس سے بےدخلی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ زیر قبضہ اراضی یونٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ آصف خان نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے بھی خط لکھ دیا ہے۔
خط میں 7 اراضی یونٹس خالی کرانےکے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکیں، شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے