آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دھماکے دار آغاز ہوگیا۔ پہلے ہی روز بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا۔ راؤنڈ ون کے پہلے میچ میں نمیبیا نے ایشین چیمپئن سری لنکا کو پچپن رنز سے شکست دے کر سب کو حیران و پریشان کردیا۔ گیلونگ میں نمیبیا نے سات وکٹوں پر ایک سو تریسٹھ رنز اسکور کیے۔ فرائی لنک نے چوالیس رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ پوری ٹیم انیسویں اوور میں ایک سو آٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شیکونگو، فرائی لنک، ویزا اور برنارڈ نے دو دو وکٹیں لیں۔
ٹی20 ورلڈکپ کا بڑا اپ سیٹ، نمیبیا کی سری لنکا کو55رنز سے شکست
القمر
