پاکستان کی ماہ نور علی نے ملائشیا میں کھیلی گئی اٹھارہویں پینانگ ملائشین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں انڈر11گرلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ماہ نور علی نے ایونٹ میں دس نمبر سیڈ کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔انہوں نے فائنل میں ٹاپ سیڈ ملائشیا کی آوان تکاشری کو 3-0سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔ان کی جیت کا سیٹ اسکور ان کے حق میں 11-4،11-1 اور11-3رہا،اس سے قبل انہوں نے سیمی فائنل میں نمبر6سیڈ ملائشیا کی نور النگینہ کو 11-2،11-5اور11-7 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ماہ نور علی نے چیمپئن شپ کے انڈر11ایونٹ میں نا صرف یہ کہ سارے میچز جیتے بلکہ انہیں کسی بھی میچ کے کسی بھی سیٹ میں بھی شکست نہیں ہوئی۔
پاکستان نے ملائشین جونیئر اوپن گرلز اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
القمر
