8 قومی اور 3 صوبائی حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ پنجاب کے تین قومی اور تین صوبائی اسمبلی، سندھ کے 2 اور کے پی کے کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 24لاکھ 60ہزارمرد اور 20 لاکھ 28ہزار کے قریب خواتین رجسٹرڈووٹرز ہیں۔ ضمنی انتخاب والے 11حلقوں میں 2937پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 806مردانہ، 713 زنانہ جبکہ 1416 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز میں موجود پولنگ بوتھ کی کل تعداد 9869 ہے۔ ان میں 5294مردانہ اور 4575زنانہ پولنگ بوتھ ہیں۔
747 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 694 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب والے 11 حلقو ں میں 100 انتخابی امیدواران حصہ لے رہے ہیں۔
سکیورٹی کے لئے پولیس، رینجرز اور پاکستان آرمی فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ تمام انتخابی عمل کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمیشنر کا کہنا ہے عوام الناس بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پر آئیں۔ کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پولنگ میں ہنگامہ آرائی اور مداخلت کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب
القمر
