English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد کے ریلیف کیمپس میں وبائی امراض پھیلنے کا زمہ دار کون؟

القمر

حیدرآباد ضلع میں قائم ریلیف کیمپس میں مختلف امراض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 149 افراد ریلیف کیمپس میں ڈائریا کا شکار ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق 109 سیلاب متاثرین ریلیف کیمپس میں جلدی امراض کا شکار ہوئے۔ آنکھوں کے انفیکشن کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملیریا کے مشتبہ 81 اور تصدیق شدہ دو کیسز رپورٹ ہوئے۔
181 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی۔ 85 افراد دیگر مختلف امراض کا شکار ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 638 افراد کو میڈیکل سہولیات دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے