English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور کی طرح اسلام آباد میں ڈینگی مزید پھیل گیا

القمر

لاہور کی طرح اسلام اباد میں بھی ڈینگی کے وار تیز ہوگئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے مزہد ایک مریض جاں بحق ہوا۔ ڈی ایچ او کے مطابق
ڈینگی سے متاثرہ جانبحق افراد کی مجموعی تعداد 9 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 90 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 ہزار 814 ہوگئی۔ دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 50 کیسز سامنے آئے۔ اسی طرح شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں ڈینگی کے 40 کیسز سامنے آئے۔
دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2224 ہوگئی ہے۔ شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 1590 ہوگئی۔ پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں 46 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ پمز میں ڈینگی کے 826 مریض زیر علاج پیں۔ پولی کلینک میں 116 جبکہ سی ڈی اے میں 83 مریض زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے