گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 10 ہزار 506 ٹیسٹ کئے گئے۔ 38 مریض رپورٹ ہوئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 36 فیصد رہی۔ ملک بھرمیں کورونا وائرس 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
سب سے زیادہ مثبت کیسز کراچی میں سامنے آئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں کورونا کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں کرونا کی شرح فیصد اعشاریہ 43 فیصد رہی۔ کراچی میں کورونا کے 4 ہزار 457 ٹیسٹ کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز زیادہ شرح فیصد پشاور میں رہی پشاور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 74 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پشاور میں کورونا کے 2 کیسز سامنے آئے۔ پشاور میں کورونا کی تشخیص کے لیے 270 ٹیسٹ کیے گئے۔
لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 05 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں کورونا وائرس کی شرح فیصد اعشاریہ 49،ٹیسٹ 1 ہزار 30 کیے گئے۔ اسلام آباد میں کورونا کے 2،فیصل آباد میں 2 اور راولپنڈی میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔
کراچی میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا کئی کی حالت تشویش ناک
القمر
