قومی ایئرلائین کے فضائی میزبان ملکی بدنامی کا باعث بننے لگے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں 7فضائی میزبان کینیڈا سلپ ہوئے۔
کینیڈا فرار، ہونے والے 7فضائی میزبانوں میں 3خواتین بھی شامل ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث فضائی میزبان فرار ہوئے۔ متعدد فضائی میزبانوں نے اسرورسوخ استعمال کرکے کینیڈا کے لیے ڈیوٹیاں لگوائیں.۔ پی آئی اے انتظامیہ نےفرار ہونے والے ملازمین کو محض خانہ پری سے نوکری سے برخاست کیا۔ جرمانہ یا موثر سزا نہ ہونے کے باعث پی آئی کے فضائی میزبانوں کے لیے کینیڈا سلپ ہونا سب سے آسان راہ بن گئی۔ سی ای او پی آئی اے سے معاملے پر موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پی آئی اے کے 7 فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہوگئے
القمر
