سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا ۔شاہ زیب قتل کے دیگر ملزمان کو بھی بری کردیا گیا۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی۔وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے ۔ملزمان کی دہشت پھیلانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔قتل کے واقع کو دہشگردی کا رنگ دیا گیا۔ٹرائل کورٹ نے شاہ رخ جتوئی اور نواب سراج تالپور کو سزاے موت سنائی تھی ۔نواب سجاد غلام مرتضی کو عمر قید سنائی گئی تھی۔سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ تبدیل کرتے ہوے اے ٹے اے کے تحت چاروں ملزم ان کو عمر قید سنا دی تھی ۔ملزمان نے عمر قید کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھی۔
سپر یم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا
القمر
