English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوٹلی کا غریب خاندان مسیحا کا منتظر

القمر

کوٹلی سے مبشر چوہدری
کوٹلی آزاد کشمیر کا غریب خاندان نہ صرف معاشی بدحالی کا کا شکار ہے بلکہ بیوی اپنے خاوند کے علاج کے لیے کسی مسیحا کی منتظر ہے۔ گھر کے واحد کفیل کی بیماری کے باعث گھر کا چولہا بھی ٹھنڈا پڑ گیا۔ 35 سالہ غریب محنت کش ہارون ،جو پیشہ کے اعتبار سے ٹرک ڈرئیور ہے ، ہارون کئی سالوں سے آنتوں کی بیماری میں مبتلا ہے۔
مرض بڑھنے سے گھر کا واحد کفیل ہارون چارپائی تک محدود ہوگیا جس سےگھر کا چولہا بھی ٹھنڈا پڑ گیا ،غربت کے چکی میں بیستی بیوی کے لیے اپنے خاوند کا علاج کروانا ناممکن ہے ،اٹ بیوی میرے خاوند آنتوں کی بیماری میں مبتلا ہیں، میری پاس جو زیور تھا بیچ کر علاج کرویا مگر اب ڈاکٹر نے کہا انکا ایک اور اپریشن کرنا ہے ، اب میرے لیے اپنے خاوند کا علاج کرونا ناممکن ہے۔
ہارون دو سال قبل شادی ہوئی ، مگر ہاتھوں کی مہندی ابھی اتری نہ تھی کے بیماری نے اسکو گیھر لیا، بیوی نے اپنا زیور بیچ کر خاوند کا اپریش کروایا مگر ، اب اسکی ہمت جواب دے گئی اور وہ اپنے خاوند کے لیے علاج کے لیے کسی مسیحا کی منتظر ہے۔
غریب خاندان جہاں کسی مسیحا کا منتظر ہے وہیں اہلخانہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہارون کا سرکاری طور پر علاج کروایا جائے تاکہ وہ صحت یاب ہو کر اپنے خاندان کی کفالت کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے