محکمہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ نے ایوان صدر میں آگ سے بچاو کے ناکافی انتظامات کی نشاندہی کردی
ایوان صدر میں آگ سے بچاو کے انتظامات سے متعلق رپورٹ تیار کی گئی۔
محکمہ ایمرجنسی ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ایوان صدر کو خط لکھ دیا۔ایوان صدر کو بھیجے گئے۔خط میں عمارت کی انسپکشن سے متعلق رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے
ایوان صدر میں فائر برگیڈ کی گاڑی کھلی فضا میں کھڑی ہے۔گاڑی کو مناسب جگہ کھڑا نہ کرنے کےباعث آلات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے
گاڑی کے ہائڈرینٹ سسٹم کو پارک کرنے کیلئے شیلٹر کا بندوبست کیا جائے،خط میں لکھا ہے۔ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے آلات مناسب جگہ پر نصب نہیں ہیں۔آگ بجھانے کیلئے لگایا گیا سسٹم عمارت کے زیرزمین ہے۔ہنگامی صورتحال میں رسائی کیلئے پانی کے پائپ کی تنصیب باہر لانا ضروری ہے۔آلات کے فوری اور موثراستعمال کیلئے ہائیڈرینٹ کو والو سسٹم سے تبدیل کیا جائے۔فوم ، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور خشک کیمیکل پر مشتمل آگ سے بچاو کا سامان مختلف جگہوں پر نصب کیا جائے۔
عمارت کے اندر کئی آلات ناکارہ، بوسیدہ اور لیک شدہ ہیں جنہیں فوری تبدیل کیا جائے۔ایس او پیز کے مطابق آگ بجھانے والے سلنڈر دیواروں کے ساتھ نصب کئے جائیں۔ایوان صدر میں مختلف جگہوں میں ذخیرہ شدہ فضلہ، کوڑا کرکٹ اور ٹوٹا ہوا فرنیچر نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔عمارت میں لگایا گیا آگ کا نشاندہی کرنے والا سسٹم جدید تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔فائر الارم سسٹم کے پرانے ورژن کو فوری تبدیل کیا جائے۔ہنگامی اخراج کیلئے مناسب بندوبست اور منصوبہ بندی ضروری ہے۔
اسلام آباد میں اہم عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات
القمر
