English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد کو مزید جدید شہر بنانے کی تیاری

القمر

اسلام آباد کی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ویسٹ منیجمنٹ پلان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ویسٹ منیجمنٹ کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ پائلٹ پراجیکٹ سیکٹر D 12 کے تیس گھروں سے شروع کیا گیا۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن تیس گھروں مین گرین اور بلیو کچرا بیگ فراہم کرے گی۔ بیگز میں ری سائیکل ایبل اور نان ری سائیکل ایبل کچرا الگ الگ اکٹھا کیا جائے گا۔ تیس گھروں کے بعد پراجیکٹ کو پورے سیکٹر اور بعد میں پورے شہر میں نافذ کیا جائے گا۔
چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ری سائیکل ہونے والے کچرے کو کمپنیوں کو فروخت کیا جایے گا ۔ مختلف کمپنیوں کو ری سائیکل ایبل کچرا کے عوض صفائی کی ذمہ داری بھی دی جا سکتی ہے ۔
آغاز میں صرف دو کیٹگریز سے کام شروع کیا ہے مزید کیٹگریز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے