سندھ ہائی کورٹ کا کراچی لیاقت آباد میں نوے گز کے پلاٹ پر غیرقانونی تعمیر سات منزلہ عمارتیں گرانے کا حکم۔ ریمارکس دیئے عمارت ایک دن میں تو نہیں بنی ہوگی ۔بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کس طرح کام چلایا جارہا ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی لیاقت آباد میں نوے گز کے پلاٹ پر سات منزلہ عمارت کی غیرقانونی تعمیر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایس بی سی اے کے وکیل سےکہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کس طرح کام چلایا جارہا ہے۔ ایس بی سی اے کے وکیل نے بتایا کہ عمارت نقشے کے بغیر بنی ہے،ایک ماہ میں گرادیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے لگتا نہیں ہے کہ ایس بی سی اے میں اتنی صلاحیت ہے۔ اس لئے آپ کا نام بھی لکھ رہے ہیں۔ چھ ہفتے بعد ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل عمل درآمد رپورٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں۔درخواست گزار کے مطابق غیرقانونی طور پر تعمیر عمارت میں منظوری کے بغیر پورشنز بنادیئے گئے ۔
ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں |
وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں |
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: لوتھرا برادران کو خود سپردگی کی ہدایت، سپریم کورٹ نے برقرار رکھا ہائی کورٹ کا فیصلہ
- راہل گاندھی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والی آر ایس ایس-بی جے پی کو دلت سماج جواب دے گا: راجندر پال گوتم
- ’مودی جی نے ایک ایسا منصوبہ لانچ کیا ہے جس میں عوام کے حصہ میں زہر اور اڈانی کے حصہ میں امرت آئے گا‘
- سعودی عرب سے نئی دہلی آ رہی ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ٹشو پیپر پر لکھا ملا ’بم‘، احمد آباد میں ہوئی ایمرجنسی لینڈنگ
- سون ندی آبی تقسیم پر بہار اور جھارکھنڈ کے درمیان معاہدہ طے پایا، سورین-سمراٹ نے ایم او یو پر کیا دستخط