English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازم عوام کے تشدد سے ہلاک

القمر

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو ڈاکو قرار دیکر سفاکانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔
واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری پہنچ گئے۔فدا حسین کا کہنا ہے دونوں متوفی ٹیلی کام کمپنی کے ملازم تھے۔ علاقہ میں سگنل چیک کرنے کیلئے آئے تھے۔ یہ پسماندرہ علاقہ ہے جہاں افواہ پھیلائی گئی کہ بچوں کو اغواء کیا جارہا ہے۔
بھرے مجمعے نے دونوں پر حملہ کردیا۔ہم اسے مختلف زاویئے سے دیکھ رہے ہیں۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد میرٹ پر تحقیقات کی جائے گی۔ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے