English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں حالیہ سیلاب کی پوسٹ ڈیزاسٹر ضروریات سے متعلق رپورٹ تیار

القمر

پاکستان نے بحالی اورتعمیر نو کیلئے فوری ضروریات کا تخمینہ لگایا۔پاکستان کو فوری طور پر 16 ارب 26 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کیلئے 4 ارب 99 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کا زراعت اور لائیو اسٹاک کیلئے 3 ارب 97 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔ہاؤسنگ کیلئے 2 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔
سماجی تحفظ, روزگار کیلئے ایک ارب 68 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔واٹر ریسورسز اینڈ ایریگیشن کیلئے 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ضروریات کا تخمینہ صحت کیلئے 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے تعلیم کیلئے فوری ضروریات کا تخمینہ 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہےسیلاب کے باعث غربت 3.7 سے 4 فیصد بڑھ سکتی ہے ۔
مزید 84 لاکھ سے 91 لاکھ لوگ غربت کی لکیر کے نیچے چلے جائیں گے۔حالیہ سیلاب سے سندھ سب زیادہ سے متاثرہ صوبہ ہے مجموعی نقصانات میں سندھ کا حصہ تقریبا 70 فیصد بنتا ہے۔سیلاب سے 14 ارب 90 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا معاشی نقصانات کا تخمینہ 15 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔سندھ کو بحالی و تعمیر نو کیلئے 7 ارب 86 کروڑ ڈالرز کی ضرورت ہے۔بلوچستان کیلے فوری ضروریات کا تخمینہ 2 ارب 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔خیبر پختون خواہ کیلئے 78 کروڑ ڈالرز ضروریات کا تخمینہ پنجاب کیلئے ضروریات کا تخمینہ 74 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز لگایا گیا ہے۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے