English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 33 کروڑ روپے کا اضافی فنڈ

القمر

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا کس میں وزارتِ داخلہ کو امن و امان پر قابو پانے کے لیے 33 کروڑ 39 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے گئے بااخصوص تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور اس موقع پر امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی فور کیا گیا۔
اجلاس نے ٹی سی پی کے ذریعے 3 لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری بھی دی۔ یوریا کی کم سے کم بولی 520 ڈالر ٹن موصول ہوئی۔
حکومتی بنیادوں پر 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی منظوری دی۔اسی طرح صوبوں کو پاسکو کے ذریعے درآمدی گندم فراہمی کی منظوری دی گئی۔
ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے چھٹے ٹینڈر کی منظوری دی گئی۔ چھٹے ٹینڈر کے لیے کم سے کم بولی 373 ڈالرز فی میٹرک ٹن موصول ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے