English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لانگ مارچ میں اسلحہ لانے والی گنڈاپور کی آڈیو کال لیک ہوگئی

القمر

پی ٹی آئی راہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی نامعلوم شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کی آڈیو لیک کا متن
نامعلوم شخص: جی علی خان
علی امین گنڈا پور: صدر صاحب کیا پوزیشن ہے ؟
نامعلوم شخص: سر پوزیشن تو اے وَن ہے۔ آپ سنائیں؟
علی امین گنڈا پور: بندوقیں کتنی ہیں؟
نامعلوم شخص: بہت ہیں
علی امین گنڈا پور : لائیسنس ؟
نامعلوم شخص: لائیسنس بھی بہت ہیں؟
علی امین گنڈا پور: بندے ؟
نامعلوم شخص: بندے بھی جتنے چاہئیں ہوں گے سر
علی امین گنڈا پور: ا چھا! ہم یہاں کیمپ لگا رہے ہیں ساتھی ہی قریب ہی کالونی میں،
نامعلوم شخص: جی
علی امین گنڈا پور: یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے آخر میں ؟کون سی کالونی ساتھ لگ رہی ہے۔
نامعلوم شخص: ہمارے ہاں ؟
علی امین گنڈا پور: بارڈر پہ ۔۔ بارڈر پہ ۔۔ اسلام آباد پنڈی کے بارڈر پر ۔ ٹول پلازے کے بعد لیفٹ سائیڈ پر ۔ کون سی جگہ ہے ۔ ٹاپ سٹی ہے یا کیپیٹل
نامعلوم شخص: ٹاپ بھی ، کیپیٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں بتائیں
علی امین گنڈا پور: ٹاپ تو ائیر پورٹ پر ہے ناں
نامعلوم شخص: ٹاپ تو ائیر پورٹ والی سائیڈ پر ہے ناں۔۔ میں نے پورا نقشہ بھیجاتھا آپ کو
علی امین گنڈا پور: وہ ملا ہوا ہے مجھے ، وہ ہے میرے پاس
علی امین گنڈا پور: بس بندے اور سامان آپ Ready رکھیں وہاں پر
نامعلوم شخص : سر کوئی مسئلہ نہیں، ان شاءاللہ
علی امین گنڈا پور: بس پھر رابطے میں ہیں ، ان شاءاللہ
نامعلوم شخص: جی سَر، ان شاءاللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے