تحریر شیخ عثمان سرگودھا
سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں نیزہ بازی کے خوبصورت مقابلے منعقد ہوے اس موقع پر پنجاب بھر سے آے دو سو سے زائد نیزہ بازوں نے اپنی فنی مہارت کے جوہر دکھا کر شائقین کو خوب محضوظ کیاجنجوعہ ہارس کلب کے زیر انتظام ہونے والے ہونے والے نیزہ بازی کے ان مقابلوں میں سرگودھا،چنیوٹ،خوشاب میانوالی بھکر چکوال سمیت پنجاب بھر سے دو سو سے زائد ماہر گھڑ سواروں نے حصہ لیا اور اپنی فنی مہارت کے جوہر دکھا کر شائقین سے خوب داد وصول کی نیزہ بازی کے یہ مقابلے سنگل اور سیکشن کی بنیاد پر ہوے جس میں پچاس سے زائد کلبوں نے حصہ لیا, اس موقع پر شائقین کا کہنا تھا کہ نیزہ بازی ایک روایتی کھیل ہے جو پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے اگر حکومت اس کھیل کی سرپرستی کرے تو پنجاب کے اس روایتی کھیل کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے اس موقع پر شائقین کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کو تفریح کے مواقع مہیا کرنے پر وہ انتظامیہ کے مشکور ہیں مقابلوں کے اختتام پر جیتنے والے نیزہ بازوں میں ممبر قومی اسمبلی سید جاوید حسنین شاہ اور سابق ایم پی اے نظام الدین سیالوی نے انعامات تقسیم کیے
