English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلتستان میں سپولو سیب کا میلہ سج گیا

القمر

کھرمنگ سے نبی علی رضا

رنگ و زائقے سے بھرپور مشہور سیب سسپولو کا میلہ سج گیا سسپولو سیپ کی خوشبو سے فضا معطر ہوگئے۔ ابشاروں کے سرزمین وادی کھرمنک جہاں ابشاروں کی وجہ سے دنیا میں مقبول ہے تو کھرمنگ پاری سرزمین کی پیدوار سسپولو سیپ بھی وادی کھرمنگ کا پہچان ہیں۔
کھرمنگ پاری میں خوش زائقہ ،سرخ رنگ اور خوشبودار سیپ سسپولو کے نام سے سسپولو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

آغا خان رولر سپورٹ پروگرام ،محکمے زراعت کھرمنگ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے خوبصورت فیسٹیول کا انعقاد کیا جس میں کھرمنگ کے عوام ،مختلف کواپریٹیو سوسائیٹیز اور تنظیموں نے سسپولو سیپ کی نمائش کے لئے سٹالز سجائے گئے۔ سٹالز میں لذیذ سیپ کی مختلف اقسام نمائش کے لئے رکھے ہوئے تھے سیاح اور بلتستان کے عوام نے برق رفتاری سے سسپولو سیپ کی خریداری کی اور سیپ کو دنیا کے سب سے پسندیدہ سیپ قرار دیا۔
فیسٹیول کے مہمانان خصوصی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی ،وزیر تعلیم۔راجہ اعظم خان اور کمشنر بلتستان شجاع عالم نے فیسٹیول کا افتتاح کر دیا۔
کھرمنگ پولیس نے سلامی کے ساتھ مہمانوں کو فیسٹیول میں۔خوش امدید کیا۔ مہمانوں نے سٹالز کا دورہ کیا اور بہترین فیسٹیول کے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ اور اے کے ار ایس پی۔کو خراج۔تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سسپولو سیپ دنیا کے مقبول ترین اور پسندیدہ سیپ ہے اسکی پیدوار کو بڑھانے کے لئے حکومت کسانوں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ریں گے اس سیپ کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کے لئے محکمے زراعت کے مکمل تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمے زراعت غلام اللہ ثاقب نے کہا کہ سسپولو فیسٹیول انعقاد کرنے کا مقصد اس منفرد پھل کے دنیا میں تشہیر کرنا ہے یہ سیپ نہ صرف رنگ و خوشبو بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی سب سے مفید پھیل ہیں فسیٹیول کے انعقاز سگ عوام میں سیپ کی پیدوار بڑھانے کا شعور بھی پیدا ہوتے ہیں جس کا ثمرات ماضی قریب میں دیکھی ہیں۔

ریجنل منیجر اے کے ار ایس پی صداقت حسین نے کہا سسپولو سیپ بلتستان کی پہچان ہے اور اس سیپ کو پھلوں میں منفرد مقام حاصل ہیں فیسٹیول کی انعقاد سے اسکی مارکیٹینگ میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔ اب اسکی مانگ عالمی مارکیٹ پہنچ چکی ہیں اے کے ار ایس پی سسپولو سیپ کی پیدوار بڑھانے کے لئے مختلف فیسٹیول کے انعقاد کے ساتھ کسانوں کے مدد بھی کرتے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے