English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں سیکیورٹی سے معذرت کرلی

القمر

وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی اہلکار دینے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے فیصلے کی ایک بڑی وجہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے سیکیورٹی کی فراہمی ہے۔ آزاد کشمیر حکومت اپنے وسائل سے بندوبست کرے وفاقی حکومت نے آگاہ کردیا۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے دستیاب زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ سیکیورٹی اہلکار سیلاب کے بعد ریلیف،دیگر ڈیوٹیز پر مامور ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے اضافی سیکیورٹی مانگی تھی۔ آزاد کشمیر حکومت نے اضافی9 ہزار رینجرز،9ہزار ایف سی اہلکاروں کیلئے درخواست کی تھی۔ آزاد کشمیر حکومت نے اسلام آباد پولیس کے 1246اہلکار بھی مانگے تھے۔ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات27 نومبر کو شیڈول ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے