English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان پر حملہ،کراچی میں احتجاجا سڑکیں بند

القمر

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کے خلاف کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج۔ کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کرادیں۔ شارع فیصل سمیت مصروف شاہراوں پر ٹریفک جام سے شہری پھنس گئے۔ وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے عمران خان و دیگر رہنماوں کے زخمی ہونے کےواقعہ کے خلاف کراچی میں بھی پارٹی کارکن سڑکوں پر نکل آئے ۔ماڑی پور روڈ اور حب ریور روڈ پر مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائر جلاکر احتجاج کیا ۔مصروف شاہراہیں بند ہونے سے ہیوی ٹریفک کی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کورنگی سنگر چورنگی پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر نعرے لگائے۔شہر کی مصروف ترین شارع فیصل پر بھی کارکن سڑک پر بیٹھ گئے۔میٹروپول سےایئرپورٹ جانےوالےروڈپر ٹریفک کادباو بڑھ گیا۔پاور ہاؤس چورنگی، فائیو اسٹار چورنگی، فور کے چورنگی ، نارتھ کراچی پاور ہاوس کے اطراف مظاہرین جمع ہوگئے اور واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔لانڈھی میں قائد آباد و منزل پمپ، بنارس پل ، مواچھ موڑ پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ صورتحال کنٹرول کرنے پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے