English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں ڈینگی سے 11 افراد جاں بحق

القمر

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد میں 4 ہزار 942 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی سے اموات کی تعداد 11 ہے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 31 کیسز اور شہری علاقوں سے 15 کیسز رپورٹ ہوئے،دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 2 ہزار 861 اورشہری علاقوں میں 2 ہزار 081 ہوگئی،، ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ روزپمز اسپتال میں 20 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی،سی ڈی اے اسپتال میں ڈینگی کے 96 جبکہ پولی کلینک میں 120 مریضوں میں اب تک ڈینگی کی تشخیص ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے