English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آج بارش اور کہیں ژالہ باری کا امکان

القمر

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا میں چترال،دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، ناران، پٹن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، پشاور، نوشہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ چارسدہ، مردان، کوہاٹ، کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کوہستان، دیر اور سوات میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کی بھی متوقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر بالائی و وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے راولپنڈی، مری، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ ، نارووال، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ خوشاب،گوجرانوالہ، لاہور،گجرات،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین اورحافظ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود ر رہے گا۔ کوئٹہ ،زیارت، قلعہ سیف اللہ ،چمن، ژوب اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے