English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر اصغر زیدی نے ہاسٹلز کا دورہ کیا

القمر

لاہور سے اجلال زیدی

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی طلباء و طالبات میں گھل مل گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے گرلز اور بوائز ہاسٹلز کا دورہ کیا۔ پروفیسر اصغر زیدی نے ہاسٹلز میں واقع کینٹین میں کھانا بھی کھایا۔

ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا نوجوان طلباء و طالبات ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ طلباء و طالبات ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ طلباء و طالبات ایسی تحقیق کریں جو ملکی و معاشرتی مسائل حل کر سکے۔
ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا طلباء و طالبات کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تحقیقی منصوبوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
طلبا و طالبات نے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کے ساتھ خوشگوار اور یادگار وقت گزرا۔ وائس چانسلر کے گھلنے ملنےکے اقدام کو طلبہ نے خوب سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے