دھند سیزن شروع ہونے سے پہلے ہی موٹر وے پولیس نے حفاظتی اقدامات اٹھاتے ہوئے حد رفتار کو کم کر دیا ہے۔ حد رفتار میں کمی کا فیصلہ حادثات کے تجزیہ او ریسرچ کے بعد کیا گیا ہے۔
موٹروے ایم ٹو لاہور اسلام باد، ایم تھری ،ایم فور ایم نائن پر حد رفتارمیں تبدیل نہیں گی گئی۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹال پلازہ کے درمیان ایل ٹی وی کی سپیڈلمٹ 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹال پلازہ کے درمیان ایم ٹو پر ایچ ٹی وی کی سپیڈلمٹ 100 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔
پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے ایم فور پر 120 سے 100 فی گھنٹہ کردی گئی۔ لاہور سیالکوٹ ایم 11پر 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔ پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے ایم فور پر ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔ لاہور سیالکوٹ ایم 11 پر ایل ٹی وی 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔ لاہور سیالکوٹ ایم 11 پر ایچ ٹی وی 100سے 80کلومیٹر فی گھنٹہ کردی گئی۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے ایم 14پر ایل ٹی وی کی حد رفتار 120 سے 100 کردی گئی۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے ایم 14پرایچ ٹی وی کی حد رفتار 100سے 80 فی گھنٹہ کردی گئی۔
موٹروے پر گاڑیوں کی رفتار کم کردی گئی
القمر
