English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میہڑ میں پولیس کرائم پیشہ افراد پر قابو پانے میں ناکام

القمر

میہڑ سے منظورعلی جوئیہ

بدامنی کے خلاف مختلف سیاسی، سماجی اور صحافی تنظموں نے پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف یونین آف جرنلسٹ، سندہ ترقی پسند پارٹی، عوامی تحریک اور وکلاء کی جانب سے بھٹائی پریس کلب سے سید صدام حسین شاہ اور بابو عبداللہ سومرو کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین نے گھنٹہ گھر چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے تو حکمرانوں نے پورے سندہ کو سیلاب میں ڈبودیا۔ اب عوام سے امن امان بھی چھینا جارہا ہے۔ شہری اور عوام چوروں سے محفوظ نہیں دن بہ دن بڑہتی ہوئی بدامنی کے باعث شہری سخت پریشانی کا شکار ہیں۔ کچھ دن قبل صحافی صدام حسین شاہ کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی اور پولیس اب تک موٹرسائیکل برآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر کرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے پولیس افسران کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے