English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چلنے لگیں

القمر

کراچی کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چلانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں آج وزرا اور صحافیوں نے تجرباتی بنیاد پر بس میں سفر کیا۔ چینی ساختہ 50 مسافر الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ گئیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ایک مرتبہ چارج کرنے بعد بس 240 کلو میٹر کا سفر طے کر سکے گی۔ الیکٹرک بس میں ایک وقت میں 80 سے زائد مسافر سفر کر سکتے ہیں۔ ایئر کنڈیشن بسوں میں آرام دہ کشن سیٹس نصب ہیں۔
منگوائی گئی تمام بسوں کو یوپی موڑ کے ڈپو کر رکھا گیا ہے۔ بسوں میں ٹکٹنگ سسٹم کی انسٹالیشن کے بعد سڑکوں پر چلایا جائے گا۔
بسیں چلانے کے لئے ڈرائیورز کو حصوصی تربیت بھی دی جائے گی۔ بسیں کس روٹ پر چلیں گی فی الحال اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے