English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیرآباد حملہ میں زخمی 13سالہ طالب علم کے والدین کا عمران خان سے مطالبہ

القمر

وزیرآباد سے ضمیر کاظمی

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر حملہ کے دوران 14 زخمی افراد میں سے ایک 13 سالہ 8 ویں جماعت کا طالب علم اریب بھی شامل ہے۔ اریب کے پیٹ میں گولی لگی ہے۔
13 سالہ اریب شکیل وزیرآباد کے علاقہ نظام آباد کا رہائشی ہے اور 8ویں جماعت کا طالب علم ہے اریب عمران خان سے ملنے پر بضد تھا اور لانگ مارچ میں شامل ہو گیا جب کنٹینر پر حملہ ہوا تو اندھی گولی اریب کے پیٹ میں لگی اور دوسری جانب سے باہر نکل گئی۔
اریب زخمی ہوا تو خود چل کر ریسیکیو اہلکاروں کے پاس جا پہنچا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا اریب آج بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ میں زیر علاج ہے۔ اریب کے اہلخانہ شکوہ کناں ہیں کہ اریب عمران خان سے جنون کی حد تک محبت کرتا ہے لیکن مرکزی اور مقامی قیادت میں سے کسی نے انہیں پوچھا تک نہیں۔ اریب کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے بہتر طبی سہولت دی جائے کپتان سے ملوایا جائے اور تعلیمی وظائف سے نوازا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے