English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں عالم دین اور یوٹیوبر پر نامعلوم افراد کا حملہ

القمر

کراچی میں نامعلوم افراد نے معروف یوٹیوبر اور عالم دین مفتی فضل ہمدرد کو حملہ کر کے زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مفتی فضل ہمدرد اپنے گھر سے روزمرہ کی خریداری کے سلسلے میں باہر نکلے ہی تھے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ حملہ آوروں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی اور وارننگ دے کر سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ مفتی فضل کے چہرے پر گہری چوٹیں آئیں ہیں۔

مفتی فضل ہمدرد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اتحاد بین مسلمین کو فروغ دیتے ہیں اور مذہبی ہم آہنگی کو کھلے دل سے سپورٹ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ عوام میں کافی مقبول ہیں۔ ان پر ہونے والے حملے سے جہاں ان کے ہزاروں فالوورز میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں تدریس و تحقیق سے تعلق رکھنے والے افراد بھی تشویش کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے