ننکانہ صاحب سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات گوردوارہ جنم استھان میں جاری ہے۔ تین روزہ تقریبات کے مرکزی پروگرام میں وفاقی وزراء سمیت چیرمین اوقاف حبیب الرحمن گیلانی اور دنیا بھر سے سکھ رہنماٶں کی شرکت –
ننکانہ صاحب مرکزی تقریب کے بعد نگر کیرتن گوردوارہ جنم استھان سے شروع ہوگیا ہے جس میں دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری جن میں خواتین ، مرد بچے اور بزرگ شریک ہوکر اپنی مذہبی رسومات کی اداٸیگی میں مصروف ہیں نگر کیرتن کے شرکاء اپنے اپنے انداز میں اپنے روحانی پیشوا کے جنم دن کی خوشیاں منا رہے ہیں نو جوان سکھ گتگا ، تلوار بازی سمیت دیگر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کر رہے ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر جنم دن کی خوشیاں منا رہے ہیں نگر کیرتن شہر میں واقع ساتوں گوردواروں کا چکر بھی لگائے گا اور شام کو واپس گوردوارہ جنم استھان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا نگر کیرتن کے شرکاء کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں نگر کیرتن کے راستوں کو مختلف رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی خود سیکیورٹی انتظامات کو چیک کر رہے ہیں نگر کیرتن کے راستے میں بلند عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں نگر کیرتن کے راستوں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرخ کارپیٹ بھی بچھایا گیا ہے-