English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپال میں 6.6 شدت کا زلزلہ، 6 افراد ہلاک،متعدد زخمی

القمر

کٹھمنڈو: نیپال میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے مغربی علاقے میں زلزلے سے متعدد مکانات گرگئے اور بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا۔مکانات گرنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نیپال میں 24 گھنٹوں میں آنے والا یہ تیسرا زلزلہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.6 ریکارڈ کی گئی۔نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اورنواحی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ لوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔نیپال کے زلزلے سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

The post نیپال میں 6.6 شدت کا زلزلہ، 6 افراد ہلاک،متعدد زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے