English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کے فائنل میں پہنچ گیا

القمر

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔
سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی، جس نے فتح کی بنیاد رکھی۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے 57 رنز اسکور کیے، نوجوان بیٹر محمد حارث 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کا کوئی بالر خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہا، ٹرینٹ بولٹ نے 2 اور مچل سینٹنر ایک وکٹ حاصل کرسکے۔کپتان کین ولیمسن نے 46 اور ڈیرل مچل 53 کی اننگز کی بدولت کیویز نے پاکستان کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، گلین فلپس 6، جیمز نیشم 14 رنز بناسکے تھے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں، جس میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ پاکستان نے حریف ٹیم کو 4 مرتبہ شکست دی ہے۔ کیویز 2 بار کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے