اینکر اور صحافی ارشد شریف پر کینیا میں موت سے تین گھنٹے تک بدترین تشدد کیا گیا، ایک ہاتھ کی
تین انگلیاں توڑ دی گئی تھیں. پسلیوں پر تشدد کے نشانات ہیں اور قریب سے گولی ماری گئی.
دنیا ٹی وی اور بول ٹی وی نے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تشدد والی تصاویر جاری کر
کے پوری پاکستانی قوم کو کرب میں مبتلا کردیا ہے.
ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئ
ارشد شریف کے بہیمانہ قتل کو پاکستان کا میڈیا مسلسل غلط نشاندہی کا حادثہ قرار دے رہا تھا اسی طرح
کینیا کی پولیس نے بھی اس قتل کو حادثہ قرار دیا تھا.
صحافیوں کی عالمی تنظیموں نے اقوام متحدہ سے درخواست کی ہے کہ ارشد شریف کی موت کی وجوہات
جاننے کے لیے تحقیقات کروائی جائیں.
خیال رہے وزیر داخلہ رانا ثناء بھی مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ارشد شریف کی موت حادثہ کا سبب نہیں بلکہ
ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے.
