English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان پوسٹ کے تمام ڈاکیا کو موٹرسائیکل دینے کا فیصلہ

القمر

وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل مولانا اسعد محمود نے ملک بھر کے تمام ڈاکیا حضرات کو موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان پوسٹ اسلام آباد کے ڈاکیا حضرات کو آج موٹرسائیکلز فراہم کئے جائیں گے۔
وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز اسعدمحمود، ڈی جی پاکستان پوسٹ حسن اختر رانا آج ڈاکیا حضرات کو موٹرسائیکل دینگے۔ پاکستان پوسٹ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسعد محمود کا کہنا ہے آمدو رفت کی سہولیات سے ڈاکیا حضرات کی کارکردگی مزید تیز،مؤثراور بہتر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے