English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فوج سے صحافی تنظیموں کا اظہار یکجہتی، پیر محل میں ریلی

القمر

پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے صحافتی تنظیموں کی طرف سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی اللہ والا چوک سے امام بارگاہ چوک تک نکالی گئی۔ تفصیل کے مطابق پاک فوج اور اداروں کے ساتھ اظہارِ یکجتی کے لیے صحافتی تنظیموں پاکستان میڈیا کونسل ، پریس کلب پیرمحل، جناح میڈیا گروپ کی زیر اہتمام ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت ضلعی صدر پاکستان میڈیا کونسل و چیئرمین پریس کلب میاں اسد حفیظ ، تحصیل صدر اظہار الحق ، تحصیل جنرل سیکرٹری محمد اقبال گوانس، جناح میڈیا کونسل کے نعمان چوہدری ، محمد آصف ندیم ، رضوان چوہدری نے کی ریلی اللہ والا چوک سے شروع ہوئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجتی کرتے ہوئے کہا پاک آرمی ہمارا فخر ہے پاکستان کی مسلح افواج کو متنازع نہ بنایا جائے.میاں اسد حفیظ ,علی رضوان, اظہار الحق, اقبال گوانس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا جن کی وجہ سے پاکستان کی عوام چین کی نیند سوتی ہے ریلی کے اختتام پر پاکستان کے شہیدوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے