English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی سیکیورٹی پر حکومت کے 26 کروڑ روپے کے اخراجات

القمر

سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی پر کتنے اخراجات آ رہے ہیں اس کی تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔ عمران خان کی سیکیورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ 19 لاکھ روپے خرچہ آ رہا ہے۔ سالانہ عمران خان کی سیکیورٹی اخراجات 26 کروڑ 31 لاکھ روپے ہوں گے۔ ماہانہ وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کو دی جانے والی سیکیورٹی اہلکاروں کے اخراجات 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ہیں۔
صوبائی حکومتوں کی طرف سے عمران خان کو دی جانے والی سیکورٹی کے اخراجات 44 لاکھ 40 ہزار روپے ماہانہ ہیں۔ عمران خان کی سکیورٹی کیلیے گاڑیوں کے پیٹرول اور دیگر اخراجات پر ماہانہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے خرچ ہو رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے