اسلام آباد کے تاجر پی ٹی آئی دھرنے کے باعث سڑکوں کی بندش کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ حکام کو پیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد کے تاجروں کی درخواست نے سماعت کی۔ وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری سطح ک افسر کو پیر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے اپریل میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے اب تک احتجاج کیے جارہے ہیں۔ آزادی مارچ دھرنا کا اعلان اور قائدین کی ہدایت پر سڑکیں بند کردی گئیں۔ شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔
حکومت کو سڑکیں خصوصاً موٹروے پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی جائے۔ پی ٹی آئی کو پابند کیا جائے دھرنا اور جلسہ کا انعقاد اسلام آباد سے باہر کریں۔
سڑکیں بند کرنے کے خلاف اسلام آباد کے تاجر عدالت پہنچ گئے
القمر
