ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کا آزادی مارچ آج گجرات پہنچے گا

پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ جمعہ کی نماز کے بعد گجرات پہنچے گا۔ دیکھنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی شریک ہوتے ہیں یا نہیں۔ سانحہ وزیر آباد کے بعد گجرات میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
آزادی مارچ کا چناب پل اور رامتلائی چوک میں استقبال کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے۔ مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کے کارکن الگ الگ مقامات پر لانگ مارچ کا استقبال کریں گے۔
مسلم لیگ ق رامتلائی چوک اور پاکستان تحریک انصاف جی ٹی ایس چوک میں استقبال کریں گے۔
جی ٹی ایس چوک میں بڑی سکرین پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب دیکھایا جائے گا۔

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں