English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید ہے؟

القمر

وزارت خارجہ نے چین میں قید پاکستانیوں سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق چین میں اس وقت 236 پاکستانی قید ہیں جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ بیجنگ میں 121 ،شنگھائی میں 12 اور چنگدو میں 13 پاکستانی قید ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق گاونفشرو میں میں اس وقت 90 پاکستانی قید ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان سزا یافتہ افراد کی منتقلی کا معاہدہ اکتوبر 2020 میں نافذ العمل ہوا۔ معاہدے کے تحت 21 پاکستانیوں کے پہلے بیچ کی منتقلی کے لیے درخواست مارچ 2022 میں چینی وزرات انصاف کو دے دی یے۔ پہلے بیچ کی منتقلی کی منظوری کے لیے پاکستانی مشن چینی حکام سے رابطے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے