بابا گورو نانک کے 553ویں جنم دن کی دو روزہ تقریبات کرتار پور نارو وال میں شروع ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔
براستہ واہگہ اورکوریڈور سے پاکستان آنے والے 2409 یاتریوں کے علاؤہ دس ہزار سے زائد مقامی یاتری بھی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گےکرتار پور میں بابا گورو نانک دیو جی کی 553 ویں جنم دن کی دو روزہ تقریبات شایان شام طریقے سے سکھ برادری منا رہی ہے۔
واہگہ کے راستےآنے والے2409 سکھ یاتری آج مرکزی تقریب میں شرکت کے بعد رات کرتارپورمیں ہی قیام کریں گے ۔
یاتریوں کی رہائش ، سیکیورٹی اور لنگرکے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ خوبصورت بسیں مہمانوں کے انتظار میں کھڑی ہیں تو دوسری جانب یاتریوں کے لئے آرام دہ بستر بھی لگائے گئے ہیں۔ مہمانوں کی آمدورفت کے لیے لگژری بسیں استعمال کی جارہی ہیں۔
No related posts.
