سکھ مذہب کے بانی باباگرونانک دیو جی کے 553جنم دن پر انڈیا سمیت دینا بھرسے ہزاروں سکھ یاتریوں کی گوردوارہ صاحب کرتارپورمیں حاضری دی۔
سکھ یاتریوں کاکہنا تھاکہ پاکستان میں ہمیں بہت پیارملاہےپاکستانی حکومت نے ہماری رہائش وخوراک کا بہترین بندو بست کیا ہےاورہماری سکیورٹی کیلئے موثرانتظامات کئے ہیں۔
انہوں نے خواہش ظاہرکی کہ دونوں ہمسایہ ممالک کواپنے ویزوں کی شرائط میں نرمی کرنی چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پیارومحبت میں مزیداضافہ ہوا۔ دونوں ہمسایہ ممالک کوعوام کے آنے جانے کیلئے راستوں میں دشواری نہیں بلکہ آسانیاں پیداکرنی چاہیے۔
اس موقع پر شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی اندیاکے پارٹی لیڈرپریت سنگھ،دلجیت سنگھ دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی،شرنجیت سنگھ جتھہ لیڈرہریانہ کمیٹی،شمیشیرسنگھ جتھہ لیڈر کشمی کمیٹی سمیت انڈیاکی مختلف ریاستوں اورعلاقوں کی سنگتوں اور جتھوں کے عہدیداران نے بھی بہترین انتظامات پرپاکستان گورنمنٹ کا شکریہ اداکیا۔ دنیابھرسے تشریف لائے ہوئے سکھ یاتری آج گوردوارہ صاحب میں اپنی مذہبی عبادات ادا کرکے آج رات گوردوارہ صاحب کرتارپور میں قیام کرنے کے بعد کل واپس چلے جائیں گے۔
گوردوارہ صاحب کرتارپورمیں سکھ یاتریوں کے لیے حکومت پاکستان نے لنگرسمیت رھائش کے بہترین انتظامات کیےگئے۔
No related posts.
