وزیر آباد سے ضمیر کاظمی
عمران خان پر قاتلانہ حملہ میں جاں بحق معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔ معظم گوندل کو دائیں جانب سے کان کے اوپر سر میں گولی لگی۔ ذرائع کے مطابق معظم کو لگنے والی گولی پیشانی کے درمیان سے باہر نکل گئی۔ معظم گوندل کو لگنے والی گولی دور سے لگی محسوس ہوتی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا معظم گوندل کو لگنے والی گولی ملزم نوید کی نہیں ہے۔ معظم گوندل کو لگنے والی گولی بڑی گن کی لگتی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حتمی رائے پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل آفیسر ہی دے سکتے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے آن کیمرہ موقف دینے سے انکار کردیا۔
