توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کا الیکشن کمیشن کی حکم امتناع کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیا۔
الیکشن کمیشن نے مختلف ہائیکورٹس میں زیر التواء کیسز کو کسی ایک ہائیکورٹ مین منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ بلدیاتی اور جنرل انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کےحکم سے کیسز یکجا کرنے کی عدالتی نظائر بھی پیش کیں۔ کیس کی سماعت 15 دن کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس
القمر
