ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک کردیے۔ کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر انٹیلیجنس بیسڈ پر آپریشن جاری تھا کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائر کھول دئیے۔ سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی پر کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کے انتہائی اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملے، پولیس ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ڈی آئی خان میں طالبان کے تین کمانڈر مارے گئے
القمر
