روہڑی کے قریب پنجاب سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔ حادثہ کے باعث ڈاؤن ٹریک بلاک، ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی کام شروع کردیا گیا۔ ریلوے ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق خالی مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ روہڑی نارتھ بلاک کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں اور ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔ حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک بلاک ہوگیا ہے جس کی بحالی کے لیے روہڑی لوکو شیڈ سے کرین جائے وقوعہ پہنچا دی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک کی بحالی میں دو سے تین گھنٹے متوقع ہیں۔ تقریباً روزآنہ ہی ریلوے کے حادثات ہورہے ہیں۔ حکومت کسی کی بھی ہو اور وزیر کوئی بھی ہو لیکن ریلوے کی ٹرینیں اور ٹریک ٹھیک نہیں ہوسکے۔
ریلوے نظام تباہی کا شکار، روہڑی پر مال گاڑی اتر گئیں
القمر
