سپریم کورٹ میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کاروائی ہوئی۔ ایڈوکیٹ فیصل چوہدری نے توہین عدالت کی کاروائی سے نام نکالنے کی استدعا کردی۔ فیصل چوہدری نے توہین عدالت کیس میں جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔
فیصل چوہدری نے کہا بطور معاون عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ جیمرز اور راستے بند ہونے کی وجہ سے عدالتی حکم پی ٹی آئی لیڈرشپ تک نہیں پہنچا سکا۔
اپنی استطاعت کے مطابق عدالتی حکم پر عملدرآمد کروانے کی پوری کوشش کی۔ عدالتی حکم کے باوجود حکومت نے لیڈرشپ سے ملاقات کے انتظامات نہیں کیے تھے۔
عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا
القمر
