English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارسل کے ذریعے منشیات آسٹریلیا منتقل کرنے کی کوشش ناکام

القمر

اے این ایف کی منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد میں نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 22 گرام آئس برآمد کی گئی۔ برآمدشدہ آئس کو مہارت سے خواتین کے جوتوں میں چھپایا گیا تھا۔
اے این ایف اور اے ایس ایف نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کے دوران آئس برآمد کی۔ فلائٹ نمبر GF 769 سےکویت جانے والے ملزم سے بھی 960 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی۔ ولید نامی شخص سیالکوٹ کا رہائشی ہے جسے گرفتار کرلیا گیا۔
اسی طرح کراچی میں نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 3 کلو 629 گرام افیون برآمد کی گئی۔
ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

No related posts.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے