ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان نے لکی مروت میں پولیس حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے لکی مروت میں پولیس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ تحریک طالبان محمد خراسانی ولایت بنوں کی جانب سے جاری بیان میں ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔
تحریری بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ تحریک طالبان محمد خراسانی نے پولیس سے لئے گئے مشین گنز اور دیگر سامان کی تصویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔ طالبان نے چھاپے کی غرض سے آنے والی پولیس کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ گزشتہ روز حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں