مری سے مکہ مکرمہ کا موٹر سائیکل سفر کا آغاز شروع کر دیا۔چاروں صوبوں اور پاکستان کے سبز ہلالی پرچم سے سجے ہوۓ موٹر سائیکل پر مری کے نوجوان عزیز ہاشمی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا سفر شروع کر دیا۔
مری کا نوجوان عزیز ہاشمی موٹر سائیکل کے زریعے عمرہ پر روانہ ہو گیا ۔نوجوان کو جی پی او چوک مری سے شہریوں اور سیاحوں نے گرم جوشی سے سفر پر روانہ کیا ۔نوجوان کا یہ سفر سولہ ہزار کلومیٹر طویل ہو گا جو مختلف ممالک سے ہوتے ہوئے حجاز مقدس پہنچے گا اپنے سفر کے دوران راستے میں کہیں بھی ہوٹلنگ نہیں بلکہ اپنے کمپنگ میں قیام کریں گے ۔سفر پر روانہ ہونے والے موٹر سائیکل سوار عزیز ہاشمی کا کہنا تھا کہ ۔اس کے اس سفر کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے اور پاکستان کی طرف سے امن کا سفیر بن کر یہ سفر کر رہا ہوں ۔اور میرا یہ سفر دو ماہ پر محیط ہو گا عزیز ہاشمی کا کہنا تھا خطہ کوہسار مری جو دنیا کا معروف سیاحتی ہل سٹیشن ہے یہاں کے عوام کی طرف سے امن کا پیغام لیکر اس سفر روانہ ہو رہا ہوں۔
مری کے نوجوان کا موٹرسائیکل پہ مکہ مکرمہ کا سفر
القمر
