English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شادی اور ڈیٹ کے نام پر اغوا کی وزارتیں بڑھ گئیں

القمر

صادق آباد میں شہریوں کو اغوا برائے تاوان کے لئے ڈاکوؤں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے وارداتیں تیز کر دی ہیں۔ یہ ہنی ٹریپ ہے کی اور کیسے ڈاکو اس کو استعمال کرتے ہیں آپ کو بتاتے ہیں۔
جرائم پیشہ لوگ سوشل میڈیا پر مختلف اشیاء موٹر سائیکل کاریں اور ٹریکٹر فروخت کے اشتہار لگاتے ہیں جہاں سے لوگ ان سے رابطہ کرتے ہیں اور کچے میں پہنچ جاتے ہیں۔
جرائم پیشہ لوگ لڑکی کی آواز میں یا لڑکی سے فون کروا کر شہریوں سے بات کرتے ہیں۔ ان کو کسی چیز کا لالچ دے کر یا اپنے پیار میں پھنسا کر یا شادی کا یقین دلا کر ملنے کے بہانے کچے میں بلا لیتے ہیں۔ جہاں پہلے سے موجود افراد انہیں اغوا کر لیتے ہیں ۔مغوی کی حیثیت کے مطابق اس کے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان کے بارے میں شہریوں کے لیے آگاہی مہم شروع کی ہوئی ہے لیکن شہریوں کی لالچ کے آگے پولیس بے بس نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے تاوان کی وارداتیں بڑھتی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے